quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:19

قَالَ إِنَّمَآ أَنَا۠ رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَٰمٗا زَكِيّٗا ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Usne kaha “main to tere Rubb ka faristada hoon aur isliye bheja gaya hoon ke tujhey ek paakeeza ladka doon”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس نے کہا : میں تو آپ کے رب کا فرستادہ ہوں تاکہ میں آپ کو ایک پاکیزہ بیٹا عطا کروں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس نے کہا ” میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اسلئے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اس نے جواب دیا کہ میں تو اللہ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں، تجھے ایک پاکیزه لڑکا دینے آیا ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس نے کہا، میں تمھارے رب کا بھیجا ہوا ہوں ، تاکہ تم کو ایک پاکیزہ لڑکا دوں
— Maulana Wahiduddin Khan
بولا میں تو بھیجا ہوا ہوں تیرے رب کا کہ دے جاؤں تجھ کو ایک لڑکا ستھرا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں