quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:34

وَلَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ ءَايَٰتٖ مُّبَيِّنَٰتٖ وَمَثَلٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةٗ لِّلۡمُتَّقِينَ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne saaf saaf hidayat dene wali aayat tumhare paas bhej di hain, aur un qaumon ki ibratnaak misalein bhi hum tumhare saamne pesh kar chuke hain jo tumse pehle ho guzri hain. Aur woh naseehatein humne kardi hain jo darne walon ke liye hoti hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے نازل کردی ہیں تمہاری طرف یہ روشن آیات اور ان لوگوں کے احوال بھی جو تم سے پہلے تھے اور اہل تقویٰ کے لیے نصیحت بھی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں ‘ اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کرچکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں اور وہ نصیحتیں ہم نے کردی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے تمہاری طرف کھلی اور روشن آیتیں اتار دی ہیں اور ان لوگوں کی کہاوتیں جو تم سے پہلے گزرچکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور بےشک ہم نے تمھاری طرف روشن آیتیں اتاری ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گزرچکے ہیں اور ڈرنے والوں کے ليے نصیحت بھی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں کھلی ہوئی اور کچھ حال انکا جو ہو چکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی  آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں، اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں