quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:4

وَٱلَّذِينَ يَرۡمُونَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَأۡتُواْ بِأَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجۡلِدُوهُمۡ ثَمَٰنِينَ جَلۡدَةٗ وَلَا تَقۡبَلُواْ لَهُمۡ شَهَٰدَةً أَبَدٗاۚ وَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ ﴿٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jo log paak daaman auraton par tohmat (ilzam /bohtan/slander) lagayein, phir char (four) gawaah lekar na aayein, unko assi (eighty) kodey (lashes) maaro , aur unki shahadat kabhi qabool na karo. Aur woh khud hi faasiq hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ لوگ جو پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر وہ نہ لاسکیں چار گواہ تو ایسے لوگوں کو لگاؤ اسّی کوڑے اور آئندہ کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی لوگ فاسق ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ‘ پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ‘ ان کو اسی (80) کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو ‘ اور وہ خود ہی فاسق ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواه نہ پیش کرسکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ یہ فاسق لوگ ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر عیب لگائیں ، پھر چار گواہ نہ لے آئیں ، ان کو اسّی کوڑے مارو اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو یہی لوگ نافرمان ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں کو (پاکدامنوں کو) پھر نہ لائے چار مرد شاہد تو مارو ان کو اسی درّے اور نہ مانو ان کی گواہی کبھی اور وہی لوگ ہیں نافرمان
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں، ان کو اسی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو، اور وہ خود ہی فاسق ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں