سورۃ آل عمران 3:51
إِنَّ ٱللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُوهُۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ ﴿٥١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کچھ شک نہیں کہ خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا رستہ ہے
Allah mera Rubb hai aur tumhara Rubb bhi, lihaza tum usi ki bandagi ikhtiyar karo, yahi seedha raasta hai
یقیناً اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے پس اسی کی بندگی کرو یہی سیدھا راستہ ہے
اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ‘ لہٰذا تم اس کی بندگی اختیار کرو ‘ یہی سیدھا راستہ ہے ۔ “
یقین مانو! میرا اور تمہارا رب اللہ ہی ہے، تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راه ہے۔
بے شک اللہ میرا رب ہے اور تمھارا بھی پس اس کی عبادت کرو، یہی سیدھی راہ ہے
بیشک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اس کی بندگی کرو یہی راہ سیدھی ہے
اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ، لہٰذا تم اُسی کی بندگی اختیار کرو، یہی سیدھا راستہ ہے“۔