quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ السجدة 32:13

وَلَوۡ شِئۡنَا لَأٓتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدَىٰهَا وَلَٰكِنۡ حَقَّ ٱلۡقَوۡلُ مِنِّي لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجۡمَعِينَ ﴿١٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Jawab mein irshad hoga) “Agar hum chahte to pehle hi har nafs ko iski hidayat de detay, magar meri woh baat poori ho gayi jo maine kahi thi ke main jahannum ko Jinno aur Insano sab se bhar dunga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر ہم چاہتے تو ہر جان کو اس کی ہدایت دے دیتے لیکن میری طرف سے یہ فیصلہ صادر ہوچکا ہے کہ میں جہنم کو جنوں اور آدمیوں سب سے بھر کر رہوں گا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(جواب میں ارشاد ہوگا) ” اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے مگر میری وہ بات پوری ہوگئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں ، سب سے بھر دوں گا
— Fi Zilal al-Qur'an
اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت نصیب فرما دیتے، لیکن میری یہ بات بالکل حق ہو چکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے پر کردوں گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر ہم چاہتے تو ہرشخص کو اس کی ہدایت دے دیتے لیکن میری بات ثابت ہوچکی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سے بھروں گا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر ہم چاہتے تو سجھا دیتے ہر جی کو اس کی راہ لیکن ٹھیک پڑ چکی میری کہی بات کہ مجھ کو بھرنی ہے دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکھٹے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(جواب میں ارشاد ہوگا)”اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے۔ مگر میری وہ بات پوری ہوگئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں