quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:40

مَنۡ عَمِلَ سَيِّئَةٗ فَلَا يُجۡزَىٰٓ إِلَّا مِثۡلَهَاۖ وَمَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا مِّن ذَكَرٍ أَوۡ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤۡمِنٞ فَأُوْلَـٰٓئِكَ يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ يُرۡزَقُونَ فِيهَا بِغَيۡرِ حِسَابٖ ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو برے کام کرے گا اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا۔ اور جو نیک کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ صاحب ایمان بھی ہوگا تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں ان کو بےشمار رزق ملے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo burayi karega usko utna hi badla milega jitni usne burayi ki hogi aur jo neik amal karega, khwah woh mard ho ya aurat, bashart ye ke ho woh momin, aise sab log jannat mein daakhil hongey jahan unko bay hisaab rizq diya jayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس نے کوئی بدی کمائی ہوگی تو اسے بدلہ ملے گا اسی کے مانند اور جو کوئی نیک عمل کرے گا چاہے مرد ہو یا عورت لیکن ہو وہ مومن تو وہی لوگ جنت ّمیں داخل ہوں گے وہاں انہیں رزق ملے گا بغیر حساب کے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو برائی کرے گا اس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اس نے برائی کی ہوگی۔ اور جو نیک عمل کرے گا ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔ جہاں ان کو بےحساب رزق دیا جائے گا
— Fi Zilal al-Qur'an
جس نے گناه کیا ہے اسے تو برابر برابر کا بدلہ ہی ہے اور جس نے نیکی کی ہے خواه وه مرد ہو یا عورت اور وه ایمان واﻻ ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور وہاں بےشمار روزی پائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو شخص برائی کرے گا تو وہ اس کے برابر بدلہ پائے گااور جو شخص نیک کام کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت،بشرطیکہ وہ مومن ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے، وہاں وہ بے حساب رزق پائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
جس نے کی ہے برائی تو وہی بدلا پائے گا اسکی برابر اور جس نے کی ہے بھلائی مرد ہو یا عورت اور وہ یقین رکھتا ہو سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں روزی پائیں گے وہاں بے شمار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو برائی کرے گا اُس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اُس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اُن کو بے حساب رزق دیا جائے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں