quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشورى 42:29

وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦ خَلۡقُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَآبَّةٖۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمۡعِهِمۡ إِذَا يَشَآءُ قَدِيرٞ ﴿٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Uski nishaniyon mein se hai yeh zameen aur aasmaano ki paidaish, aur yeh jaandaar makhlooqat jo usne dono jagah phayla rakkhi hain. Woh jab chahey inhein ikattha kar sakta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور ان دونوں میں اس نے جو جان دار پھیلادیے ہیں۔ اور وہ جب چاہے ان سب کو جمع کرنے پر قادر ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کرسکتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے اور ان میں جانداروں کا پھیلانا ہے۔ وه اس پر بھی قادر ہے کہ جب چاہے انہیں جمع کردے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اُسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اورزمین کا پیدا کرنااور وہ جاندار جو اس نے ان کے درمیان پھیلائے ہیں اور وہ ان کو جمع کرنے پر قادر ہے جب وہ ان کو جمع کرنا چاہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ایک اسکی نشانی ہے بنانا آسمانوں کا اور زمین کا اور جس قدر بکھیرے ہیں ان میں جانور اور وہ جب چاہے اُن سب کو اکٹھا کر سکتا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ زمین اور آسمانوں کی پیدائش ، اور یہ جاندار مخلوقات جو اُس نے دونوں جگہ پھیلا رکھی ہیں۔ وہ جب چاہے انہیں اکٹھا کر سکتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں