quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحجرات 49:14

۞قَالَتِ ٱلۡأَعۡرَابُ ءَامَنَّاۖ قُل لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ وَلَٰكِن قُولُوٓاْ أَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ ٱلۡإِيمَٰنُ فِي قُلُوبِكُمۡۖ وَإِن تُطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَا يَلِتۡكُم مِّنۡ أَعۡمَٰلِكُمۡ شَيۡـًٔاۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ کہہ دو کہ تم ایمان نہیں لائے (بلکہ یوں) کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ہنوز تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا۔ اور تم خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو گے تو خدا تمہارے اعمال سے کچھ کم نہیں کرے گا۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh badwi (Bedouins) kehte hain ke “hum imaan laye” insey kaho: “tum imaan nahin laye, balke yun kaho ke hum muti (submissive) ho gaye” imaan abhi tumhare dilon mein daakhil nahin hua hai. Agar tum Allah aur uske Rasool ki farmabardari ikhtiyar karlo to woh tumhare amal ke ajr mein koi kami na karega.Yakeenan Allah bada darguzar karne wala aur Raheem hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ بدو کہہ رہے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں۔ (اے نبی ﷺ ان سے) کہہ دیجیے : تم ہرگز ایمان نہیں لائے ہو بلکہ تم یوں کہو کہ ہم مسلمان (اطاعت گزار) ہوگئے ہیں اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ لیکن اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو گے تو وہ تمہارے اعمال میں سے کوئی کمی نہیں کرے گا۔ } یقینا اللہ بہت بخشنے والا بہت مہربان ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ بدوی کہتے ہیں کہ “ ہم ایمان لائے ”۔ ان سے کہو ، تم ایمان نہیں لائے ۔۔۔۔۔۔۔ ہم مطیع ہوگئے ”۔ ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے۔ اگر تم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری اختیار کرلو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا ، یقیناً اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان ﻻئے۔ آپ کہہ دیجئے کہ درحقیقت تم ایمان نہیں ﻻئے لیکن تم یوں کہو کہ ہم اسلام ﻻئے (مخالفت چھوڑ کر مطیع ہوگئے) حاﻻنکہ ابھی تک تمہارے دلوں میں ایمان داخل ہی نہیں ہوا۔ تم اگر اللہ کی اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرنے لگو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہ کرے گا۔ بیشک اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اعراب کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، کہوکہ تم ایمان نہیں لائےبلکہ یوں کہو کہ ہم نے اسلام قبول کیا،اور ابھی تک ایمان تمھارے دلوں میں داخل نہیں ہوااور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تو اللہ تمھارے اعمال میں سے کچھ کمی نہیں کرے گابے شک اللہ بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
کہتے ہیں گنوار کہ ہم ایمان لائے تو کہہ تم ایما ن نہیں لائے پر تم کہو ہم مسلمان ہوئے اور ابھی نہیں گھُسا ایمان تمہارے دلوں میں اور اگر ھم پر چلو گے اللہ کے اور اسکے رسول کے کاٹ نہ لے گا تمہارے کاموں میں سے کچھ اللہ بخشتا ہے مہربان ہے۔
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ بدوی کہتے ہیں کہ ”ہم ایمان لائے“۔ ان سے کہو، تم ایمان نہیں لائے، بلکہ یوں کہو کہ ”ہم مطیع ہوگئے“۔ ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے۔ اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری اختیار کر لو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا،یقیناً اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں