سورۃ الأنعام 6:29
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوثِينَ ﴿٢٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور کہتے ہیں کہ ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کئے جائیں گے
Aaj yeh log kehte hain ke zindagi mein jo kuch bhi hai bas yahi duniya ki zindagi hai aur hum marne ke baad hargiz dobara na uthaye jayenge
اور وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہے مگر بس ہماری دنیا ہی کی زندگی اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کیے جائیں گے
آج یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے اور ہم مرنے کے بعد ہر گز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے ۔
اور یہ کہتے ہیں کہ صرف یہی دنیاوی زندگی ہماری زندگی ہے اور ہم زنده نہ کئے جائیں گے۔
اور وہ کہتے ہیں کہ زندگی تو بس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے اور ہم پھر اٹھائے جانے والے نہیں
اور کہتے ہیں ہمارےلئے زندگی نہیں مگر یہی دنیا کی اور ہم کو پھر نہیں زندہ ہونا
آج یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے اور ہم مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے