quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

Dua for faith and forgiveness

From: 3:16

3:16

ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ إِنَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ﴿16﴾

Read ayah قرآن ریڈر میں کھولیں

Translation

جو خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh woh log hain, jo kehte hain ke “ maalik ! hum iman laye, hamari khataon se darguzar farma aur humein aatish e dozakh se bacha ley”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جو یہ کہتے رہتے ہیں پروردگار ! ہم ایمان لے آئے پس ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں مالک ! ہم ایمان لائے ہماری خطاؤں سے درگزر فرما اور ہمیں آتش دوزخ سے بچا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان ﻻ چکے اس لئے ہمارے گناه معاف فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو کہتے ہیں اے ہمارے رب، ہم ایمان لے آئے پس تو ہمارے گناہوں کو معاف کردے اورہم کو آگ کے عذاب سے بچا
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے ہیں سو بخش دے ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذب سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ وہ لوگ ہیں، جو کہتے ہیں کہ "مالک! ہم ایمان لائے، ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور ہمیں آتش دوزخ سے بچا لے"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi