quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ هود 11:58

وَلَمَّا جَآءَ أَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا هُودٗا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ بِرَحۡمَةٖ مِّنَّا وَنَجَّيۡنَٰهُم مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيظٖ ﴿٥٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔ اور ان کو عذاب شدید سے نجات دی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir jab hamara hukum aa gaya to humne apni rehmat se Hud ko aur un logon ko jo uske saath iman laye thay nijaat de di aur ek sakht azaab se unhein bacha liya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جب ہمارا (عذاب کا) فیصلہ آگیا تو ہم نے بچالیا ہود ؑ کو اور آپ کے اہل ایمان ساتھیوں کو اپنی رحمت سے اور ہم نے انہیں نجات دے دی ایک بہت ہی بھاری عذاب سے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے ، نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے انہیں بچا لیا
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے مسلمان ساتھیوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو سخت عذاب سے بچا لیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ہمارا حکم آپہنچا، ہم نے اپنی رحمت سے بچا دیا ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو ایک سخت عذاب سے بچادیا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے ہود کو اور جو لوگ ایمان لائے تھے اس کےساتھ اپنی رحمت سے اور بچا دیا انکو ایک بھاری عذاب سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہودؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے بچا لیا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں