سورۃ هود 11:90
وَٱسۡتَغۡفِرُواْ رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوبُوٓاْ إِلَيۡهِۚ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٞ وَدُودٞ ﴿٩٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بےشک میرا پروردگار رحم والا (اور) محبت والا ہے
Dekho! Apne Rubb se maafi maango aur uski taraf palat aao, beshak mera Rubb raheem hai aur apni makhlooq se muhabbat rakhta hai”
اور استغفار کرو اپنے رب سے پھر اس کی طرف رجوع کرو۔ یقیناً میرا رب رحیم بھی ہے محبت فرمانے والا بھی
دیکھو ، اپنے رب سے معافی مانگو اور اس کی طرف پل آؤ، بیشک میرا رب رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے
تم اپنے رب سے استغفار کرو اور اس کی طرف توبہ کرو، یقین مانو کہ میرا رب بڑی مہربانی واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.
اور اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف پلٹ آؤبے شک میرا رب مہربان اور محبت والا ہے
اور گناہ بخشواؤ اپنے رب سے اور رجوع کرو اسکی طرف البتہ میرا رب ہے مہربان محبت والا
دیکھو! اپنے ربّ سے معافی مانگو اور اس کی طرف پلٹ آوٴ، بے شک میرا ربّ رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے۔“