quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الرعد 13:27

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦۚ قُلۡ إِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِيٓ إِلَيۡهِ مَنۡ أَنَابَ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh log jinhon ne (risalat e Muhammadi ko manne se) inkar kardiya hai kehte hain “is shaks par iske Rubb ki taraf se koi nishani kyun na utri?” kaho, Allah jisey chahta hai gumraah kardeta hai aur woh apni taraf aane ka raasta usi ko dikhata hai jo uski taraf rujoo karey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور کہتے ہیں یہ کافر لوگ کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے آپ کہہ دیجیے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی طرف ہدایت اسی کو دیتا ہے جو خود (اس کی طرف) رجوع کرے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” یہ لوگ جنہوں نے (رسالت محمدی ﷺ کو ماننے سے ) انکار کردیا ہے ، کہتے ہیں : ” اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری “۔۔۔ کہواللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اسی کو دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کافر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی (معجزه) کیوں نازل نہیں کیا گیا؟ جواب دے دیجئے کہ جسے اللہ گمراه کرنا چاہے کر دیتا ہے اور جو اس کی طرف جھکے اسے راستہ دکھا دیتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جنھوں نے انکار کیا، وہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی کہو کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور وہ اپنا راستہ اس کو دکھاتا ہے جو اس کی طرف متوجہ ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے کہہ دے اللہ گمراہ (بچلاتا ہے) کرتا ہے جس کو چاہے اور راہ دکھلاتا ہے اپنی طرف اسکو جو رجوع ہوا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ لوگ جنہوں نے (رسالتِ محمدی ؐ کو ماننے سے)انکار کر دیا ہے کہتے ہیں ”اِس شخص پر اِس کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اُتری؟“۔۔۔۔کہو، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اُسی کو دکھاتا ہے جو اُس کی طرف رُجوع کرے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں