quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ابراهيم 14:34

وَءَاتَىٰكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلۡتُمُوهُۚ وَإِن تَعُدُّواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ لَا تُحۡصُوهَآۗ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَظَلُومٞ كَفَّارٞ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jinse woh sab kuch tumhein diya jo tumne maanga, agar tum Allah kin niyamaton ka shumar karna chaho to kar nahin sakte. Haqeeqat yeh hai ke Insaan bada hi bay-insaaf aur nashukra hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس نے تمہیں وہ سب کچھ دیا جو تم نے اس سے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو گے تو نہیں گن سکو گے۔ یقیناً انسان بڑا ہی ظالم اور بہت نا شکرا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا۔ اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بےانصاف اور ناشکرا ہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے۔ اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے۔ یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اس نے تم کو ہر چیز میں سے دیا جو تم نے مانگا اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنو تو تم گن نہیں سکتے بے شک انسان بہت بے انصاف اور بڑا ناشکرا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور دیا تم کو ہر چیز میں سےجو تم نے مانگی اور اگر گنو احسان اللہ کے نہ پورے کر سکو بیشک آدمی بڑا بے انصاف ہے ناشکر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس نے وہ سب کچھ تمہیں دیا جو تم نے مانگا۔ اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو کر نہیں سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں