سورۃ الحجر 15:3
ذَرۡهُمۡ يَأۡكُلُواْ وَيَتَمَتَّعُواْ وَيُلۡهِهِمُ ٱلۡأَمَلُۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ ﴿٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا
Chodo inhein khayein (eat) , peeyain (drink) mazey karein aur behlawe mein daale rahey inko jhooti umeed. Anqareeb inehin maloom ho jayega
(اے نبی !) چھوڑ دیجیے ان کو یہ کھا پی لیں اور فائدہ اٹھالیں اور (لمبی لمبی) امیدیں ان کو غافل کیے رکھیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
چھوڑو انہیں ، کھائیں پئیں ، مزے کریں اور بھلاوے میں ڈالے رکھے ان کو جھوٹی امید۔ عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔
آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.
ان کو چھوڑو کہ وہ کھائیں اور فائدہ اٹھائیں اور خیالی امید ان کو بُھلاوے میں ڈالے رکھے، پس آئندہ وہ جان لیں گے
چھوڑ دے انکو کھالیں اور برت لیں (فائدہ اٹھا لیں) اور امید میں (پر بھولے) لگے رہیں سو آئندہ معلوم کر لیں گے
چھوڑو اِنہیں کھائیں، پییں، مزے کریں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے اِن کو جھوٹی امید عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا