quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:15

وَأَلۡقَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمۡ وَأَنۡهَٰرٗا وَسُبُلٗا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ ﴿١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اسی نے زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے کہ تم کو لے کر کہیں جھک نہ جائے اور نہریں اور رستے بنا دیئے تاکہ ایک مقام سے دوسرے مقام تک (آسانی سے) جاسکو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Usne zameen mein pahadon ki mekhein gaadh di taa-ke zameen tumko lekar dhulak na jaye, usne dariya jari kiya aur qudrati raaste banaye taa-ke tum hidayat pao
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس نے زمین میں لنگر ڈال دیے ہیں کہ تمہیں لے کر لڑھک نہ جائے اور اس میں (ندیاں بہا دی ہیں) اور راستے (بنا دیے ہیں) تاکہ تم اپنی منزلوں تک پہنچا کرو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تا کہ زمین تم کو کر ڈھلک نہ جائے۔ اس نے دریا جاری کئے اور قدرتی راستے بنائے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اس نے زمین میں پہاڑ گاڑ دیے ہیں تاکہ تمہیں لے کر ہلے نہ، اور نہریں اور راہیں بنا دیں تاکہ تم منزل مقصود کو پہنچو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اس نے زمین میں پہاڑ رکھ دئے تاکہ وہ تم کو لے کر ڈگمگانے نہ لگے اور اس نے نہریں اور راستے بنائے تاکہ تم راہ پاؤ
— Maulana Wahiduddin Khan
اور رکھ دیے زمین پر بوجھ (پہاڑ) کہ کبھی جھک پڑے تم کو لے کر اور بنائیں ندیاں اور راستے تا کہ تم راہ پاؤ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم کو لے کر ڈُھلک نہ جائے۔ اس نے دریا جاری کیے اور قدرتی راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں