quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:43

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴿٤٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad), humne tumse pehle bhi jab kabhi Rasool bheje hain aadmi hi bheje hain jinki taraf hum apne paigamaat wahee kiya karte thay. Ehle zikr se puch lo agar tumlog khud nahin jaante
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی !) ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے مگر مردوں ہی کو (رسول بنا کر) جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے تو تم لوگ اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم خود نہیں جانتے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں ، آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے ، اہل ذکر سے پوچھ لو ، اگر تم لوگ خود نہیں جانتے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ سے پہلے بھی ہم مَردوں کو ہی بھیجتے رہے، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کر لو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے تم سے پہلے بھی آدمیوں ہی کو رسول بناکر بھیجا، جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے، پس اہل علم سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے یہی مرد بھیجے تھے کہ حکم بھیجتے تھے ہم انکی طرف سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے اگر تم کو معلوم نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمد ؐ ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسُول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے۔ اہل ِذکر سے پُوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں