quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:63

تَٱللَّهِ لَقَدۡ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٖ مِّن قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ ٱلۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴿٦٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Khuda ki kasam, (aey Muhammad) tumse pehle bhi bahut si qaumon mein hum Rasool bhej chuke hain (aur pehle bhi yahi hota raha hai ke) shaytan ne unke burey kartoot unhein khushnuma bana kar dikhaye (aur Rasoolon ki baat unhon ne maan kar na di). Wahi shaytan aaj in logon ka bhi sarparast bana hua hai aur yeh dardnaak saza ke mustahiq ban rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ کی قسم ! ہم نے بھیجا (اپنے رسولوں کو) بہت سی امتوں کی طرف آپ سے پہلے لیکن شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کو مزین کیے رکھا تو آج وہی ان کا ساتھی ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
خدا کی قسم ، اے نبی ﷺ تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ ) شیطان نے ان کے برے کرتوت انہیں خوشنما بنا کر دکھائے ( رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی ) ۔ وہی شیطان آج ان لوگوں کا بھی سر پرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے، وه شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
خدا کی قسم، ہم نے تم سے پہلے مختلف قوموں کی طرف رسول بھیجے پھر شیطان نے ان کے کام ان کو اچھے کرکے دکھائے پس وہی آج ان کا ساتھی ہے اور ان کے ليے ایک درد ناک عذاب ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
قسم اللہ کی ہم نے رسول بھیجے مختلف فرقوں میں تجھ سے پہلے پھر اچھے کر کے دکھلائے انکو شیطان نے ان کے کام سو وہی رفیق ان کا ہے آج اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
خدا کی قسم، اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ) شیطان نے اُن کے برے کرتوت اُنہیں خوشنما بنا کر دکھائے (اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی) وہی شیطان آج اِن لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں