quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:28

وَإِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡهُمُ ٱبۡتِغَآءَ رَحۡمَةٖ مِّن رَّبِّكَ تَرۡجُوهَا فَقُل لَّهُمۡ قَوۡلٗا مَّيۡسُورٗا ﴿٢٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر تم نے اپنے پروردگار کی رحمت (یعنی فراخ دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکو اُن سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Agar unse (yani haajat-mand rishtedaaron, miskeeno aur musafiron se) tumhein katrana ho (turn away from them), is bina par ke abhi tum Allah ki us rehmat ko jiske tum umeedwaar ho talash kar rahey ho, to unhein narm jawab de do
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر تمہیں اعراض کرنا ہی پڑجائے ان سے اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہے تو ان سے کہو نرم بات
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اگر ان سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں سے) تمہیں کترانا ہو ، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو ، تلاش کر رہے ہو ، تو انہیں نرم جواب دے دو
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر تجھے ان سے منھ پھیر لینا پڑے اپنے رب کی اس رحمت کی جستجو میں، جس کی تو امید رکھتا ہے تو بھی تجھے چاہیئے کہ عمدگی اور نرمی سے انہیں سمجھا دے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر تم کو اپنے رب کے فضل کے انتظار میں جس کی تمھیں امید ہے، ان سے اعراض کرنا پڑے تو تم ان سے نرمی کی بات کہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر کبھی تغافل کرے تو ان کی طرف سے انتظار میں اپنے رب کی مہربانی کے جسکی تجھ کو توقع ہے تو کہہ دے انکو بات نرمی کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اگر اُن سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں ، مسکینوں اور مسافروں سے)تمہیں کترانا ہو، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اُس رحمت کو جس کے تم اُمیدوار ہو تلاش کر رہے ہو، تو انہیں نرم جواب دے دو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں