quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:52

يَوۡمَ يَدۡعُوكُمۡ فَتَسۡتَجِيبُونَ بِحَمۡدِهِۦ وَتَظُنُّونَ إِن لَّبِثۡتُمۡ إِلَّا قَلِيلٗا ﴿٥٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی تعریف کے ساتھ جواب دو گے اور خیال کرو گے کہ تم (دنیا میں) بہت کم (مدت) رہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jis roz woh tumhein pukarega to tum uski hamd karte huey uski pukar ke jawab mein nikal aaogey aur tumhara gumaan us waqt yeh hoga ke hum bas thodi dair hi is halat mein padey rahey hain”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس دن وہ تمہیں پکارے گا تو تم (اس کی پکار پر) لبیک کہو گے اس کی حمد کرتے ہوئے اور تم گمان کرو گے کہ تم نہیں رہے مگر بہت تھوڑا (عرصہ)
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کریت ہوئے اس کی پکار کے جواب میں نکل آئو گے اور تمہارا گمان اس وقت یہ ہوا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اس حالت میں پڑے رہے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
جس دن وه تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن خدا تم کو پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پکار پر چلے آؤ گے اور تم یہ خیال کرو گے کہ تم بہت تھوڑی مدت رہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جس دن تم کو پکارے گا پھر چلے آؤ گے اسکی تعریف کرتے ہوئے اور اٹکل کرو گے کہ دیر نہیں لگی تم کو مگر تھوڑی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پکار کے جواب میں نکل آوٴ گے اور تمہارا گمان اُس وقت یہ ہوگا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اِس حالت میں پڑے رہے ہیں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں