سورۃ الإسراء 17:78
أَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِدُلُوكِ ٱلشَّمۡسِ إِلَىٰ غَسَقِ ٱلَّيۡلِ وَقُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِۖ إِنَّ قُرۡءَانَ ٱلۡفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُودٗا ﴿٧٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے
Namaz qayam karo zawal-e-aftaab (declining of the sun) se lekar raat ke andhere tak, aur fajr ke Quran ka bhi intezam karo, kyunke Quran e fajr mashood (witnessed) hota hai
نماز قائم رکھیے سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے تاریک ہونے تک اور قرآن کا پڑھا جانا فجر کے وقت یقیناً فجر کے وقت قرآن کا پڑھا جانا مشہود ہے
نماز قائم کرو غروب آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک او فجر کے قرا ان کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآن فجر مشہور ہوتا ہے
نماز کو قائم کریں آفتاب کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک اور فجر کا قرآن پڑھنا بھی یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے.
نماز قائم کرو سورج ڈھلنے کے بعد سے رات کے اندھیرے تک اور خاص کر فجر کی قرأت بے شک فجر کی قرأت مشہود ہوتی ہے
قائم رکھ نماز کو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اورقرآن پڑھنا فجر کا بیشک قرآن پڑھنا فجر کا ہوتا ہے روبرو
نماز قائم کرو زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآنِ فجر مشہُود ہوتا ہے۔