quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:20

إِنَّهُمۡ إِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ يَرۡجُمُوكُمۡ أَوۡ يُعِيدُوكُمۡ فِي مِلَّتِهِمۡ وَلَن تُفۡلِحُوٓاْ إِذًا أَبَدٗا ﴿٢٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اگر وہ تم پر دسترس پالیں گے تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا پھر اپنے مذہب میں داخل کرلیں گے اور اس وقت تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Agar kahin un logon ka haath humpar padh gaya to bas sangsar (stone to death) kar daalenge, ya phir zabardasti humein apni millat mein wapas le jayenge, aur aisa hua to hum kabhi falaah na paa sakenge”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیونکہ اگر انہوں نے تم پر قابو پا لیا تو وہ تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں واپس لے جائیں گے اپنے دین میں اور تب تو تم کبھی بھی فلاح نہیں پا سکو گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اگر کہیں ان لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑگیا تو بس سگنسار ہی کر ڈالیں گے ، یا پھر زبردستی یہیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے ، اور ایسا ہوا تو ہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اگر یہ کافر تم پر غلبہ پالیں تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اگر وہ تمھاری خبر پا جائیں گے تو تم کو پتھروں سے مار ڈالیں گے یا تم کو اپنے دین میں لوٹالیں گے اور پھر تم کبھی فلاح نہ پاؤ گے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ لوگ اگر خبر پالیں تمہاری پتھروں سے مار ڈالیں تم کو یا لوٹا لیں تم کو اپنے دین میں اور تب تو بھلا نہ ہو گا تمہارا کبھی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اگر کہیں اُن لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے، یا پھر زبردستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے، اور ایسا ہوا توہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں