سورۃ الكهف 18:40
فَعَسَىٰ رَبِّيٓ أَن يُؤۡتِيَنِ خَيۡرٗا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرۡسِلَ عَلَيۡهَا حُسۡبَانٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَتُصۡبِحَ صَعِيدٗا زَلَقًا ﴿٤٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہوجائے
To baeed nahin ke mera Rubb mujhey teri jannat (garden) se behtar ata farmade aur teri jannat (baagh/garden) par aasman se koi aafat bhej de jissey woh saaf maidan bankar reh jaye
تو امید ہے کہ میرا رب تیرے باغ سے بہتر باغ مجھے دے دے اور وہ بھیج دے اس (تیرے باغ) پر کوئی آفت آسمان سے تو وہ صاف چٹیل میدان ہو کر رہ جائے
تو بعید نہیں کہ میرا رب مجھے تیری جنت سے بہتر عطا فرما دے اور تیری جنت پر آسمان سے کوئی آفت بھیج دے جس سے وہ صاف میدان بن کر رہ جائے ،
بہت ممکن ہے کہ میرا رب مجھے تیرے اس باغ سے بھی بہتر دے اور اس پر آسمانی عذاب بھیج دے تو یہ چٹیل اور چکنا میدان بن جائے.
تو امید ہے کہ میرا رب مجھ کو تمھارے باغ سے بہتر باغ دے دے اور تمھارے باغ پر آسمان سے کوئی آفت بھیج دے جس سے وہ باغ صاف میدا ن ہوکر رہ جائے
تو امید ہے کہ میرا رب دیوے مجھ کو تیرے باغ سے بہتر اور بھیج دے اس پر لو کا ایک جھونکا آسمان سے پھر صبح کو رہ جاٹے میدان صاف
تو بعید نہیں کہ میرا رب مجھے تیری جنت سے بہتر عطا فرما دے اور تیری جنت پر آسمان سے کوئی آفت بھیج دے جس سے وہ صاف میدان بن کر رہ جائے