quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:62

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَىٰهُ ءَاتِنَا غَدَآءَنَا لَقَدۡ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَٰذَا نَصَبٗا ﴿٦٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔ اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہوگئی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aagey jaa kar Moosa ne apne khadim se kaha “ lao hamara nashta, aaj ke safar mein to hum buri tarah thak gaye hain”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر جب وہ دونوں (وہاں سے) آگے نکل گئے تو موسیٰ نے اپنے ساتھی سے کہا کہ اب ہمارا ناشتہ لے آؤ اپنے اس سفر سے تو ہمیں بہت تکان ہوگئی ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
آگے جا کر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے خادم سے کہا ” لائو ہمارا ناشتہ ، آج کے سفر میں تو ہم بری طرح تھک گئے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جب یہ دونوں وہاں آگے بڑھے تو موسیٰ نے اپنے نوجوان سے کہا کہ ﻻ ہمارا کھانا دے ہمیں تو اپنے اس سفر سے سخت تکلیف اٹھانی پڑی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر جب وہ آگے بڑھے تو موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارا کھانا لاؤ، ہمارے اس سفر سے ہم کو بڑی تکان ہوگئی
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر جب آگے چلے کہا موسٰی نے اپنے جوان کو لا ہمارے پاس ہمارا کھانا ہم نے پائی اپنے اس سفر میں تکلیف
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
آگے جا کر موسیٰؑ نے اپنے خادم سے کہا " لاؤ ہمارا ناشتہ، آج کے سفر میں تو ہم بری طرح تھک گئے ہیں"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں