quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:80

وَأَمَّا ٱلۡغُلَٰمُ فَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤۡمِنَيۡنِ فَخَشِينَآ أَن يُرۡهِقَهُمَا طُغۡيَٰنٗا وَكُفۡرٗا ﴿٨٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Raha woh ladka, to uske walidain momin thay, humein andesha hua ke yeh ladka apni sarkashi aur kufr se unko tangg karega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
رہا وہ لڑکا تو اس کے والدین دونوں مؤمن تھے تو ہمیں خدشہ ہوا کہ وہ سرکشی اور ناشکری سے ان پر تعدی کرے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
رہا وہ لڑکا ، تو اس کے والدین مومن تھے ، ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اس لڑکے کے ماں باپ ایمان والے تھے۔ ہمیں خوف ہوا کہ کہیں یہ انہیں اپنی سرکشی اور کفر سے عاجز وپریشان نہ کر دے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور لڑکے کا معاملہ یہ ہے کہ اس کے ماں باپ ایمان دار تھے ہم کو اندیشہ ہوا کہ وہ بڑا ہوکر اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ جو لڑکا تھا سو اس کے ماں باپ تھے ایمان والے پھر ہم کو اندیشہ ہوا کہ ان کو عاجز کر دے زبردستی اور کفر کر کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
رہا وہ لڑکا، تو اس کے والدین مومن تھے، ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں