سورۃ الكهف 18:83
وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَن ذِي ٱلۡقَرۡنَيۡنِۖ قُلۡ سَأَتۡلُواْ عَلَيۡكُم مِّنۡهُ ذِكۡرًا ﴿٨٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور تم سے ذوالقرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں اس کا کسی قدر حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں
Aur (aey Muhammad), yeh log tumse Zul-Qarnain ke barey mein puchte hain, Insey kaho, main iska kuch haal tumko sunata hoon
اور یہ لوگ آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ کہیے کہ ابھی میں آپ لوگوں کو اس کا حال بتاتا ہوں
اور اے نبی یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ان سے کہو ، اس کا کچھ حال میں تم کو سناتا ہوں۔
آپ سے ذوالقرنین کا واقعہ یہ لوگ دریافت کر رہے ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ میں ان کا تھوڑا سا حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں.
اور وہ تم سے ذوالقرنین کا حال پوچھتے ہیں کہو کہ میں اس کا کچھ حال تمھارے سامنے بیان کروں گا
اور تجھ سے پوچھتے ہیں ذوالقرنین کو کہہ اب پڑھتا ہوں تمہارے آگے اس کا کچھ احوال
اور اے محمدؐ ، یہ لوگ تم سے ذُوالقرنین کے بارے میں پُوچھتے ہیں۔ ان سے کہو، میں اس کا کچھ حال تم کو سُناتا ہوں۔