سورۃ البقرة 2:163
وَإِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞۖ لَّآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلرَّحۡمَٰنُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٦٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور (لوگو) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم کرنے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
Tumhara khuda ek hi khuda hai, us rehman aur raheem ke siwa koi aur khuda nahin hai
اور تمہارا الٰہ ایک ہی الٰہ ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ رحمن ہے رحیم ہے
تمہارا اللہ ایک ہی اللہ ہے ، اس رحمٰن اور رحیم کے سوا کوئی اور اللہ نہیں ہے۔ “
تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وه بہت رحم کرنے واﻻ اور بڑا مہربان ہے۔
اور تمھارامعبود ایک ہی معبود ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بڑا مہربان ہے، نہایت رحم والا ہے
اور معبود تم سب کا ایک ہی معبود ہے کوٹی معبود نہیں اس کے سوا بڑا مہربان ہے نہایت رحم والا
تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اُس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے