quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:206

وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّهَ أَخَذَتۡهُ ٱلۡعِزَّةُ بِٱلۡإِثۡمِۚ فَحَسۡبُهُۥ جَهَنَّمُۖ وَلَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ ﴿٢٠٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ خدا سے خوف کر تو غرور اس کو گناہ میں پھنسا دیتا ہے۔ سو ایسے کو جہنم سزاوار ہے۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jab ussey kaha jata hai ke Allah se darr, to apne waqar ka khayal usko gunaah par jamaa deta hai, aisey shaks ke liye to bas jahannum hi kafi hai aur woh bahut bura thikana hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو جھوٹی عزت نفس اس کو گناہ پر اور جما دیتی ہے اور یقیناً وہ برا ٹھکانہ ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو ، تو اپنے وقار کا خیال اسے گناہ پر جما دیتا ہے ۔ ایسے شخص کے لئے تو بس جہنم ہی کافی ہے ۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناه پر آماده کر دیتا ہے، ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقیناً وه بد ترین جگہ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب اس سے کہاجاتا ہے کہ اللہ سے ڈر تو وقار اس کو گناہ پر جمادیتاہے پس ایسے شخص کے ليے جہنم کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو آمادہ کرےاس کو غرور گناہ پر سو کافی ہے اس کو دوزخ اور وہ بیشک برا ٹھکانہ ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر، تو اپنے وقار کا خیال اُس کو گناہ پر جما دیتا ہے ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں