سورۃ البقرة 2:271
إِن تُبۡدُواْ ٱلصَّدَقَٰتِ فَنِعِمَّا هِيَۖ وَإِن تُخۡفُوهَا وَتُؤۡتُوهَا ٱلۡفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيۡرٞ لَّكُمۡۚ وَيُكَفِّرُ عَنكُم مِّن سَيِّـَٔاتِكُمۡۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ ﴿٢٧١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اگر تم خیرات ظاہر دو تو وہ بھی خوب ہے اور اگر پوشیدہ دو اور دو بھی اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور (اس طرح کا دینا) تمہارے گناہوں کو بھی دور کردے گا۔ اور خدا کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے
Agar apne sadaqaat elaniya (openly) do to yeh bhi accha hai, lekin agar chupa kar haajat-mandon ko do to yeh tumhare haqq mein zyada behtar hai, tumhari bahut si buraiyan is tarz e amal se mehw (expiate) ho jati hain .Aur jo kuch tum karte ho Allah ko bahar haal uski khabar hai
اگر تم صدقات کو علانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور چپکے سے ضرورت مندوں کو دے دو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ تم سے تمہاری برائیوں کو دور کر دے گا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے
اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے ، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے ۔ تمہاری بہت سی برائیاں اس طرز عمل سے محو ہوجاتی ہیں ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ کو بہرحال اس کی خبر ہے ۔ “
اگر تم صدقے خیرات کو ﻇاہر کرو تو وه بھی اچھا ہے اور اگر تم اسے پوشیده پوشیده مسکینوں کو دے دو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال کی خبر رکھنے واﻻ ہے،
اگر تم اپنے صدقات ظاہر کرکے دو تب بھی اچھا ہے اور اگر تم انھیں چھپاکر محتاجوں کو دو تو یہ تمھارے ليے زیادہ بہتر ہے اور اللہ تمھارے گناہوں کو دور کردے گا اور اللہ تمھارے کاموں سے واقف ہے
اگر ظاہر کر کے دو خیرات تو کیا اچھی بات اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو پہنچاؤ تو وہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور دور کرے گا کچھ گناہ تمہارے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے
اگر اپنے صدقات اعلانیہ دو، تو یہ بھی اچھا ہے، لیکن اگر چھپا کر حاجت مندوں کودو، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے۔ تمہاری بہت سی بُرائیاں اِس طرزِ عمل سے محوہوجاتی ہیں۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو بہر حال اُس کی خبر ہے