سورۃ البقرة 2:28
كَيۡفَ تَكۡفُرُونَ بِٱللَّهِ وَكُنتُمۡ أَمۡوَٰتٗا فَأَحۡيَٰكُمۡۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿٢٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Tum Allah ke saath kufr ka rawayya kaise ikhtiyar karte ho halaanke tum bay-jaan thay , usne tumko zindagi ata ki, phir wahi tumhari jaan salb karega, phir wahi tumhein dobara zindagi ata karega, phir usi ki taraf tumhein palat kar jana hai
تم کیسے کفر کرتے ہو اللہ کا حالانکہ تم مردہ تھے پھر اس نے تمہیں زندہ کیا۔ ُ پھر وہ تمہیں مارے گا پھر جلائے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹا دیے جاؤ گے۔ ُ
تم اللہ کے ساتھ کفر کا رویہ کیسے اختیار کرتے ہو ، حالانکہ تم بےجان تھے ۔ اس نے تم کو زندگی عطاکی ، پھر وہی تمہاری جان سلب کرے گا ، پھر وہی تمہیں دوبارہ زندگی عطاکرے گا ، پھر اسی کی طرف تمہیں پلٹ کرجانا ہے ۔
تم اللہ کے ساتھ کیسے کفر کرتے ہو؟ حاﻻنکہ تم مرده تھے اس نے تمہیں زنده کیا، پھر تمہیں مار ڈالے گا، پھر زنده کرے گا، پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو، حالاں کہ تم بے جان تھے تو اس نے تم کو زندگی عطا کی پھر وہ تم کو موت دے گا پھر زندہ کرے گا پھرتم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
کس طرح کافر ہوتے ہو خدا تعالیٰ سے حالانکہ تم بیجان تھے پھر جلایا تم کو پھر مارے گا تم کو پھر جلائے گا تم کو پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
تم اللہ کے ساتھ کفر کا رویہ کیسے اختیار کرتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے، اس نے تم کو زندگی عطا کی، پھر وہی تمھاری جان سلب کرے گا، پھر وہی تمہیں دوبارہ زندگی عطا کرے گا، پھر اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے