quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:281

وَٱتَّقُواْ يَوۡمٗا تُرۡجَعُونَ فِيهِ إِلَى ٱللَّهِۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴿٢٨١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us din ki ruswayi o museebat se bacho, jabke tum Allah ki taraf wapas hongey, wahan har shaks ko uski kamayi hui neki ya badhi ka poora poora badla mil jayega aur kisi par zulm hargiz na hoga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن تم لوٹا دیے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر ہر جان کو پورا پورا دے دیا جائے گا جو کمائی اس نے کی ہوگی اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس دن کی رسوائی اور مصیبت سے بچو ، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہوگے ۔ وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤگے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اس دن سے ڈرو جس دن تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر ہر شخص کو اس کا کیا ہوا پورا پورا مل جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ڈرتے رہو اس دن سے کہ جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو کچھ اس نےکمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں