quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:38

قُلۡنَا ٱهۡبِطُواْ مِنۡهَا جَمِيعٗاۖ فَإِمَّا يَأۡتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدٗى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ ﴿٣٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہم نے فرمایا کہ تم سب یہاں سے اتر جاؤ جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت پہنچے تو (اس کی پیروی کرنا کہ) جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne kaha ke, “tum sab yahan se utar jao phir jo meri taraf se koi hidayat tumhare paas pahunche, to jo log meri hidayat ki pairwi karenge, unke liye kisi khauf aur ranjh ka mauqa na hoga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہم نے کہا : تم سب کے سب یہاں سے اتر جاؤ۔ تو جب بھی آئے تمہارے پاس میری جانب سے کوئی ہدایت تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ان کے لیے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ حزن سے دوچار ہوں گے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے کہا تم سب یہاں اتجاؤ۔ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے تو جون لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے ‘ ان کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے کہا تم سب یہاں سے چلے جاؤ، جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف وغم نہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
ہم نے کہا تم سب یہاں سے اترو پھر جب آئے تمھارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو لوگ میری ہدایت کی پیروی کریں گے، ان کے ليے نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم نے حکم دیا نیچے جاؤ یہاں سے تم سب پھر اگر تم کو پہنچے میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو چلا میری ہدایت پر نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے کہا کہ”تم سب یہاں سے اُتر جاوٴ۔ پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے ، تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیر وی کریں گے ،ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہ ہوگا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں