سورۃ البقرة 2:56
ثُمَّ بَعَثۡنَٰكُم مِّنۢ بَعۡدِ مَوۡتِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ ﴿٥٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو
Tum be-jaan hokar gir chuke thay, magar phir humne tumko jila uthaya, shayad ke is ehsan ke baad tum shukar-guzar ban jao
پھر ہم نے تمہیں دوبارہ اٹھایا تمہاری موت کے بعد تاکہ تم (اس احسان پر ہمارا) شکر کرو۔
مگر پھر ہم نے تم کو جلااٹھایا ، شاید کہ تم احسان کے بعد شکرگزار بن جاؤ۔
لیکن پھر اس لئے کہ تم شکرگزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زنده کردیا۔
پھر ہم نے تمھاری موت کے بعد تم کو اٹھایا تاکہ تم شکر گزار بنو
پھر اٹھا کھڑا کیا ہم نے تم کو مر گئے پیچھے تاکہ تم احسان مانو
تم بے جان ہوکر گر چکے تھے ،مگر پھر ہم نے تم کو جِلا اُٹھایا ، شاید کہ اس احسان کے بعد تم شکر گزار بن جاوٴ