quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:28

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَلَا يَشۡفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرۡتَضَىٰ وَهُم مِّنۡ خَشۡيَتِهِۦ مُشۡفِقُونَ ﴿٢٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو کچھ ان کے آگے ہوچکا ہے اور پیچھے ہوگا وہ سب سے واقف ہے اور وہ (اس کے پاس کسی کی) سفارش نہیں کرسکتے مگر اس شخص کی جس سے خدا خوش ہو اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo kuch unke saamne hai usey bhi woh jaanta hai aur jo kuch unse ojhal hai ussey bhi woh bakhabar hai, woh kisi ki sifarish nahin karte bajuz uske jiske haqq mein sifarish sunne par Allah raazi ho, aur woh uske khauf se darey rehte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ شفاعت نہیں کریں گے سوائے اس کے جس کے لیے وہ راضی ہوگا اور وہ تو خود اس کے خوف سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو کچھ ان کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے ‘ اس سے بھی وہ باخبر ہے۔ وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے بجز اس کے جس کے حق میں سفارش سننے پر اللہ راضی ہو ‘ اور وہ اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
وه ان کے آگے پیچھے تمام امور سے واقف ہے وه کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے بجز ان کے جن سے اللہ خوش ہو وه تو خود ہیبت الٰہی سے لرزاں وترساں ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اللہ ان کے اگلے اور پچھلے احوال کو جانتا ہے اور وہ سفارش نہیں کرسکتے، مگر اس کے ليے جس کو اللہ پسند کرے اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اُسکو معلوم ہے جو اُنکے آگے ہیں اور پیچھے اور وہ سفارش نہیں کرتے مگر اُسکی جس سے اللہ راضی ہو اور وہ اُسکی ہیبت سے ڈرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو کچھ اُن کے سامنے ہے اُسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اُن سے  اوجھل ہے اُس سے بھی وہ باخبر ہے۔ وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے بجز اس کے جس کے حق میں سفارش سُننے پر اللہ راضی ہو، اور وہ اُس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں