quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:41

وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آگھیرا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Mazaaq tumse pehle bhi Rasoolon ka udaya jaa chuka hai, magar unka mazaaq udane waley usi cheez ke pher mein aa kar rahey jiska woh mazaaq udatey thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی ﷺ !) آپ سے پہلے جو رسول آئے تھے ان کا بھی مذاق اڑایا گیا تھا تو پھر گھیر لیا ان میں سے مذاق اڑانے والوں کو اسی (عذاب) نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مذاق تم سے پہلے بھی رسولوں کا اڑایاجا چکا ہے ‘ مگر ان کا مذاق اڑانے والے اسی چیز کے پھیر میں آکر رہے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور تجھ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کیا گیا پس ہنسی کرنے والوں کو ہی اس چیز نے گھیر لیا جس کی وه ہنسی اڑاتے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا پھر جن لوگوں نے ان میں سے مذاق اڑایا تھا ان کو اس چیز نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ٹھٹھے ہو چکے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھر الٹ پڑی ٹھٹھا کرنے والوں پر اُن میں سے وہ چیز جس کا ٹھٹھا کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مذاق تم سے پہلے بھی رسُولوں کا اڑایا جا چکا ہے، مگر اُن کا مذاق اڑانے والے اُسی چیز کے پھیر میں آ کر رہے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں