quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:42

قُلۡ مَن يَكۡلَؤُكُم بِٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحۡمَٰنِۚ بَلۡ هُمۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِم مُّعۡرِضُونَ ﴿٤٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کہ رات اور دن میں خدا سے تمہاری کون حفاظت کرسکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے ہوئے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad), insey kaho, “kaun hai jo raat ko ya din ko tumhein rehman se bacha sakta ho?” magar yeh apne Rubb ki naseehat se mooh moad rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ ان سے پوچھئے کہ کون تمہاری حفاظت کرتا ہے رات دن رحمن کی طرف سے بلکہ یہ لوگ اپنے رب کے ذکر سے اعراض کیے ہوئے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
’ اے نبی ﷺ ‘ ان سے کہو ” کون ہے جو رات کو یا دن کو تمہیں رحمن سے بچا سکتا ہو ؟ “ مگر یہ اپنے رب کی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ان سے پوچھئے کہ رحمٰن سے، دن اور رات تمہاری حفاﻇت کون کر سکتا ہے؟ بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے رب کے ذکر سے پھرے ہوئے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ کون ہے جو رات اور دن میں رحمان سے تمھاری حفاظت کرتا ہے بلکہ وہ لوگ اپنے رب کی یاد دہانی سے اعراض کر رہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ کون نگہبانی کرتا ہے تمہاری رات میں اور دن میں رحمٰن سے کوئی نہیں وہ اپنے رب کے ذکر سے منہ پھیرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمدؐ ، ان سے کہو ”کون ہے جو رات کو یا دن کو تمہیں رحمٰن سے بچا سکتا ہو؟“ مگر یہ اپنے ربّ کی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں