quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:44

بَلۡ مَتَّعۡنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمۡ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُۗ أَفَلَا يَرَوۡنَ أَنَّا نَأۡتِي ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَآۚ أَفَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Asal baat yeh hai ke in logon ko aur inke aabaa o ajdaad (fore-fathers) ko hum zindagi ka sar o saamaan diye chale gaye yahan tak ke inko din lag gaye (until the period grew too long for them). Magar kya inhein nazar nahin aata ke hum zameen ko mukhtalif simton se ghataye chale aa rahey hain (shrinking its boundaries)? Phir kya yeh gaalib aa jayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
لیکن ہم نے (دنیوی) نعمتیں عطا کیں ان کو بھی اور ان کے آباء و اَجداد کو بھی یہاں تک کہ ان پر ایک مدت گزر گئی کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آ رہے ہیں تو کیا (اب بھی وہ سمجھتے ہیں کہ) وہی غالب آنے والے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کو اور ان کے آبائو اجداد کو ہم زندگی کا سروسامان دیئے چلے گئے یہاں تک کہ ان کو دن لگ گئے مگر کیا انہیں نظر نہیں آتا کہ ہم زمین کو مختلف سمتوں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں ؟ پھر کیا یہ غالب آجائیں گے “
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ ہم نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو زندگی کے سروسامان دیے یہاں تک کہ ان کی مدت عمر گزر گئی۔ کیا وه نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں، اب کیا وہی غالب ہیں؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
بلکہ ہم نے ان کو اور ان کے باپ دادا کو دنیا کا سامان دیا یہاں تک کہ اسی حال میں ان پر لمبی مدت گزر گئی کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے اطراف سے گھٹاتے چلے جارہے ہیں پھر کیا یہی لوگ غالب رہنے والے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کوئی نہیں پر ہم نے عیش دیا اُنکو اور اُنکے باپ دادوں کو یہاں تک کہ بڑھ گئ اُن پر زندگی پھر کیا نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے اُسکے کناروں سے اب کیا وہ جیتنے والےہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کو اور ان کے آبا و اجداد کو ہم زندگی کا سروسامان دیے چلے گئے یہاں تک کہ ان کو دن لگ گئے۔ مگر کیا انہیں نظر نہیں آتا کہ ہم زمین کو مختلف سمتوں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں؟ پھر کیا یہ غالب آجائیں گے؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں