quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:54

وَلِيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ أَنَّهُ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤۡمِنُواْ بِهِۦ فَتُخۡبِتَ لَهُۥ قُلُوبُهُمۡۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَهَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴿٥٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ بھی غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (یعنی وحی) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ایمان لائیں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزی کریں۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں خدا ان کو سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur ilam se behramand log jaan lein ke yeh haqq hai tere Rubb ki taraf se aur woh ispar iman le aayein aur unke dil iske aagey jhuk jaayein. Yaqeenan Allah iman laney walon ko hamesha seedha raasta dikha deta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس لیے بھی کہ وہ لوگ جان جائیں جنہیں علم دیا گیا ہو کہ یقیناً یہ حق ہے آپ ﷺ کے رب کی طرف سے تو وہ اس پر ایمان لے آئیں اور ان کے دل اس (اللہ) کے آگے جھک جائیں اور یقیناً اللہ اہل ایمان کو سیدھے راستے کی طرف ہدایت دینے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور علم سے بہرہ مند لوگ جان لیں کہ یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور وہ اس پر ایمان لے آئیں اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں ، یقینا اللہ ایمان لانے والوں کو ہمیشہ سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اس لئے بھی کہ جنہیں علم عطا فرمایا گیا ہے وه یقین کر لیں کہ یہ آپ کے رب ہی کی طرف سے سراسر حق ہی ہے پھر وه اس پر ایمان ﻻئیں اور ان کے دل اس کی طرف جھک جائیں۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ایمان داروں کو راه راست کی طرف رہبری کرنے واﻻ ہی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تاکہ وہ لوگ جن کو علم ملا ہے، وہ جان لیں کہ یہ فی الواقع تیرے رب کی طرف سے ہے، پھر وہ اس پر یقین لائیں اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں اور اللہ ایمان لانے والوں کو ضرور سیدھا راستہ دکھاتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اس واسطے کہ معلوم کر لیں وہ لوگ جنکو سمجھ ملی ہے کہ یہ تحقیق ہے تیرے رب کی طرف سے پھر اس پر یقین لائیں اور نرم ہو جائیں اُسکے آگے اُنکے دل اور اللہ سمجھانے والا ہے یقین لانے والوں کو راہ سیدھی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور علم سے بہرہ مند لوگ جان لیں کہ یہ حق ہے تیرے ربّ کی طرف سے اور وہ اس پر ایمان لے آئیں اور ان کے دل اس کے آگے جُھک جائیں، یقیناً اللہ ایمان لانے والوں کو ہمیشہ سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں