quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:62

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ هُوَ ٱلۡبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ ﴿٦٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ اس لئے کہ خدا ہی برحق ہے اور جس چیز کو (کافر) خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفیع الشان اور بڑا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh isliye ke Allah hi haqq hai aur woh sab baatil hain jinhein Allah ko chodh kar yeh log pukarte hain. Aur Allah hi baaladast (Supreme) aur buzurg (Exalted One) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ جس کو یہ لوگ پکارتے ہیں اس کے سوا وہ سب باطل ہے اور یہ کہ یقیناً اللہ ہی سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہ سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں اور اللہ ہی بالا دست اور بزرگ ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی یہ پکارتے ہیں وه باطل ہے اور بیشک اللہ ہی بلندی واﻻ کبریائی واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ اس ليے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہ سب باطل ہیں جنھیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں اور بے شک اللہ ہی سب سے اوپر ہے، سب سے بڑا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے صحیح اور جسکو پکارتے ہیں اُسکے سوائے وہی ہے غلط اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ اِس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور سب باطل ہیں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ پکارتے ہیں اور اللہ ہی بالادست اور بزرگ ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں