quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:63

أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَتُصۡبِحُ ٱلۡأَرۡضُ مُخۡضَرَّةًۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٞ ﴿٦٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ بےشک خدا باریک بین اور خبردار ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya tum dekhte nahin ho ke Allah aasman se pani barsata hai aur uski badaulat zameen sar-sabz ho jaati hai? Haqeeqat yeh hai ke woh lateef o khabeer hai (fully aware of everything)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے یقیناً اللہ باریک بین اور بہت باخبر ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہوجاتی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف وخبیر ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی برساتا ہے، پس زمین سرسبز ہو جاتی ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ مہربان اور باخبر ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر زمین سر سبز ہوگئی بے شک اللہ باریک بیں ہے، خبر رکھنے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر زمین ہو جاتی ہے سر سبز بیشک اللہ جانتا ہے چھپی تدبیریں خبردار ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور اس کی بدولت زمین سرسبز ہو جاتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ لطیف و خبیر ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں