quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:22

يَوۡمَ يَرَوۡنَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ لَا بُشۡرَىٰ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُجۡرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجۡرٗا مَّحۡجُورٗا ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jis roz yeh Farishton ko dekhenge woh mujreemo ke liye kisi basharat (khush khabri) ka din na hoga, cheekh uthenge ke panaah-ba-khuda
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے کہ کوئی روک حائل ہوجائے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے وہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہوگا۔ چیخ اٹھیں گے کہ پناہ بخدا
— Fi Zilal al-Qur'an
جس دن یہ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گناه گاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی اور کہیں گے یہ محروم ہی محروم کیے گئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے ليے کوئی خوش خبری نہ ہو گی اور وہ کہیں گے کہ پناہ، پناہ
— Maulana Wahiduddin Khan
جس دن دیکھیں گے فرشتوں کو کچھ خوشخبری نہیں اس دن گنہگاروں کو اور کہیں گے کہیں روک دی جائے کوئی آڑ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گےوہ مجرموں کے لیے کسی بشارت کا دن نہ ہو گا ، چیخ اُٹھیں گے کہ پناہ بخدا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں