quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الفرقان 25:3

وَٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةٗ لَّا يَخۡلُقُونَ شَيۡـٔٗا وَهُمۡ يُخۡلَقُونَ وَلَا يَمۡلِكُونَ لِأَنفُسِهِمۡ ضَرّٗا وَلَا نَفۡعٗا وَلَا يَمۡلِكُونَ مَوۡتٗا وَلَا حَيَوٰةٗ وَلَا نُشُورٗا ﴿٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Logon ne usey chodh kar aisey mabood bana liye jo kisi cheez ko paida nahin karte balke khud paida kiye jatey hain, jo khud apne liye bhi kisi nafey (faidey) ya nuqsaan ka ikhtiyar nahin rakhte, jo na maar sakte hain na jila sakte hain, na marey (dead) huey ko phir utha sakte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور انہوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنالیے ہیں جو کچھ بھی تخلیق نہیں کرتے بلکہ وہ خود مخلوق ہیں اور وہ اختیار نہیں رکھتے خود اپنے بارے میں بھی کسی نقصان یا نفع کا اور نہ ہی انہیں اختیار ہے موت کا نہ زندگی کا اور نہ جی اٹھنے کا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
لوگوں نے اسے چھوڑ کر ایسے معبود بنا لیے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ‘ جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے جو نہ مار سکتے ہیں ‘ نہ جلا سکتے ہیں ‘ نہ مرے ہوئے کو پھر اٹھا سکتے ہیں “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ان لوگوں نے اللہ کے سوا جنہیں اپنے معبود ٹھہرا رکھے ہیں وه کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے بلکہ وه خود پیدا کئے جاتے ہیں، یہ تو اپنی جان کے نقصان نفع کا بھی اختیارنہیں رکھتے اور نہ موت وحیات کے اور نہ دوباره جی اٹھنے کے وه مالک ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور لوگوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنائے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے، وہ خود پیدا کيے جاتے ہیں اور وہ خود اپنے ليے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی نفع کا اور نہ وہ کسی کے مرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی کے جینے کا اور نه مرنے كے بعد دوباره زنده كرنے كا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور لوگوں نے پکڑ رکھے ہیں اس سے ورے کتنے حاکم جو نہیں بناتے کچھ چیز اور وہ خود بنائے گئے ہیں اور نہیں مالک اپنے حق میں برے کے اور نہ بھلے کے اور نہیں مالک مرنے کے اور نہ جینے کے اور نہ جی اٹھنے کے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
لوگوں نے اُسے چھوڑ کر ایسے معبُود بنا لیے جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیں ، جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے، جو نہ مار سکتے ہیں نہ جِلا سکتے ہیں، نہ مَرے ہوئے کو پھر اُٹھا سکتے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں