quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشعراء 26:28

قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ ﴿٢٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Moosa ne kaha “mashriq o magrib aur jo kuch inke darmiyan hai sabka Rubb, agar aap log kuch aqal rakhte hain”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس نے کہا کہ وہ مشرق و مغرب کا بھی رب ہے اور جو کچھ ان کے مابین ہے اس کا بھی۔ اگر تم عقل رکھتے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” موسیٰ نے کہا ” مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا! وہی مشرق ومغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
موسیٰ نے کہا، مشرق و مغرب کا رب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا پروردگار مشرق کا اور مغرب کا اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
موسیٰؑ نے کہا”مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے سب کا ربّ، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں