سورۃ العنكبوت 29:24
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱقۡتُلُوهُ أَوۡ حَرِّقُوهُ فَأَنجَىٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴿٢٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو اُن کی قوم کے لوگ جواب میں بولے تو یہ بولے کہ اُسے مار ڈالو یا جلا دو۔ مگر خدا نے اُن کو آگ (کی سوزش) سے بچالیا۔ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
Phir uski qaum ka jawab iske siwa kuch na tha ke unhone kaha “qatal kardo isey ya jalaa daalo isko”. Aakhir e kar Allah ne usey aag se bacha liya. Yaqeenan is mein nishaniyan hain un logon ke liye jo iman laney waley hain
تو کوئی جواب نہیں تھا اس (ابراہیم (ؑ) کی قوم کا سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا : اسے قتل کر دو یا اس کو جلا دو تو اللہ نے اسے نجات دی آگ سے۔ یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں
پھر ابراہیم کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا ” قتل کر دو اسے یا جلا ڈالو اس کو “۔ آخر کار اللہ نے اسے آگ سے بچا لیا تھا ، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ، ان لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیں
ان کی قوم کا جواب بجز اس کے کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے کہ اسے مار ڈالو یا اسے جلا دو۔ آخر اللہ نے انہیں آگ سے بچا لیا، اس میں ایمان والے لوگوں کے لیے تو بہت سی نشانیاں ہیں.
پھر اس کی قوم کا جواب اس کے سواکچھ نہ تھا کہ انھوں نے کہا کہ اس کو قتل کر دویا اس کو جلا دو، تو اللہ نے اس کو آگ سے بچالیا بے شک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کے ليے جو ایمان لائے
پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے اس کو مار ڈالو یا جلا دو پھر اس کو بچا دیا اللہ نے آگ سے اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لاتے ہیں
پھر اُس کی قوم کا جواب اِس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا”قتل کردو اِسے یا جلا ڈالو اِس کو۔“ آخر کار اللہ نے اُسے آگ سے بچا لیا، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیں۔