quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:109

وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ ﴿١٠٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور سب کاموں کا رجوع (اور انجام) خدا ہی کی طرف ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Zameen o asmaan ki sari cheezon ka maalik Allah hai aur sarey maamlaat Allah hi ke huzoor pesh hotey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بالآخر سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
زمین و آسمان کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہے اور سارے معاملات اللہ کے حضور پیش ہوتے ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کے ليے ہے اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ کہ ہے زمین میں اور اللہ کی طرف رجوع ہے ہر کام کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
زمین و آسمان کی ساری چیزوں کا مالک اللہ ہے اور سارے معاملات اللہ ہی کے حضور پیش ہوتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں