quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ آل عمران 3:137

قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِكُمۡ سُنَنٞ فَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ﴿١٣٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سے واقعات گزر چکے ہیں تو تم زمین کی سیر کرکے دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tumse pehle bahut se daur guzar chuke hain, zameen mein chal phir kar dekhlo ke un logon ka kya anjaam hua jinhon ne (Allah ke ehkam o hidayat ko) jhutlaya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تم سے پہلے بھی بہت سے حالات و واقعات گزر چکے ہیں تو زمین میں گھومو پھرو اور دیکھو کہ کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم سے پہلے بہت سے دور گزرچکے ہیں ‘ زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا ‘ جنہوں نے (اللہ کے احکام وہ ہدایات) کو جھٹلایا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تم سے پہلے بھی ایسے واقعات گزر چکے ہیں، سو زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ (آسمانی تعلیم کے) جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
تم سے پہلے بہت سی مثالیں گزر چکی ہیں تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ کیا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا
— Maulana Wahiduddin Khan
ہو چکے ہیں تم سے پہلے واقعات سو پھرو زمین میں اور دیکھو کہ کیا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم سے پہلے بہت سے دور گزر چکے ہیں، زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ اُن لوگوں کا کیا انجام ہوا جنہوں نے (اللہ کے احکام و ہدایات کو) جھٹلایا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں