سورۃ آل عمران 3:91
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كُفَّارٞ فَلَن يُقۡبَلَ مِنۡ أَحَدِهِم مِّلۡءُ ٱلۡأَرۡضِ ذَهَبٗا وَلَوِ ٱفۡتَدَىٰ بِهِۦٓۗ أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ ﴿٩١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا
Yaqeen rakkho, jin logon ne kufr ikhtiyar kiya aur kufr hi ki haalat mein jaan di unmein se koi agar apne aap ko saza se bachane ke liye rooh-e-zameen bhar kar bhi sona(gold) fidye (expiation) mein de to usey qabool na kiya jayege, aisey logon ke liye dardnaak saza tayyar hai aur woh apna koi madadgaar na payenge
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور مرگئے اسی حال میں کہ وہ کافر تھے تو ان میں سے کسی سے زمین کی مقدار کے برابر سونا بھی فدیے میں قبول نہیں کیا جائے گا اگر وہ پیش کرسکے یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے لیے دردناک عذاب ہے اور نہیں ہوں گے ان کے لیے کوئی مدد کرنے والے
یقین رکھو ‘ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دیدی ان میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لئے روئے زمین بھر کر سونا فدیہ میں دے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا ۔ ایسے لوگوں کے لئے درناک سزا تیار ہے۔ اور وہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے ۔ “
ہاں جو لوگ کفر کریں اور مرتے دم تک کافر رہیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا دے، گو فدیئے میں ہی ہو تو بھی ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دینے واﻻ عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں.
بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اور انکار کی حالت میں مرگئے، اگر وہ زمین بھر سونا بھی فدیہ میں دیں تو قبول نہ کیا جائے گا ان کے ليے درد ناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مدد گار نہ ہوگا
جو لوگ کافر ہوئے اور مر گئے کافر ہی تو ہر گز قبول نہ ہوگا کسی ایسے سے زمین بھر کو سونا اور اگرچہ بدلا دیوے اس قدر سونا ان کو عذاب دردناک ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار
یقین رکھو، جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی اُن میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے روئے زمین بھر کر بھی سونا فدیہ میں دے تو اُسے قبول نہ کیا جائے گا ایسے لوگوں کے لیے دردناک سزا تیار ہے اور و ہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے