سورۃ السجدة 32:25
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ ﴿٢٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
بلاشبہ تمہارا پروردگار ان میں جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا
Yaqeenan tera Rubb hi qayamat ke roz un baaton ka faisla karega jinmein (bani Israel) baaham(aapas mein) ikhtilaf karte rahey hain
یقیناً آپ ﷺ کا رب فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن ان چیزوں میں جن میں یہ اختلاف کرتے تھے
یقیناً تیرا رب ہی قیامت کے روز ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں
آپ کا رب ان (سب) کے درمیان ان (تمام) باتوں کا فیصلہ قیامت کے دن کرے گا جن میں وه اختلاف کر رہے ہیں.
بے شک تیرا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان امور میں فیصلہ کردے گا جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے
تیرا رب جو ہے وہی فیصلہ کرے گا ان میں دن قیامت کے جس بات میں کہ وہ اختلاف کرتے ہیں
یقیناً تیرا ربّ ہی قیامت کے روز اُن باتوں کا فیصلہ کریگا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں۔