سورۃ فاطر 35:24
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَٰكَ بِٱلۡحَقِّ بَشِيرٗا وَنَذِيرٗاۚ وَإِن مِّنۡ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٞ ﴿٢٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے۔ اور کوئی اُمت نہیں مگر اس میں ہدایت کرنے والا گزر چکا ہے
Humne tumko haqq ke saath bheja hai. Basharat (khush khabri) dene wala aur darane wala banakar. Aur koi ummat aisi nahin guzri hai jismein koi mutanabbeh (warn) karne wala na aaya ho
یقینا ہم نے بھیجا ہے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر } اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی خبردار کرنے والا نہ گزرا ہو
ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔ اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو
ہم نے ہی آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے واﻻ اور ڈر سنانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈر سنانے واﻻ نہ گزرا ہو.
ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہےخوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکراور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ آیا ہو
ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دیکر خوشی اور ڈر سنانے والا اور کوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہو چکا کوئی ڈر سنانے والا
ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔ اور کوئی اُمّت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبّہ کرنے والا نہ آیا ہو۔