quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فاطر 35:25

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُنِيرِ ﴿٢٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی تکذیب کرچکے ہیں ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے لے کر آتے رہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab agar yeh log tumhein jhutlate hain to insey pehle guzre huey log bhi jhutla chuke hain. Unke paas unke Rasool khule dalail (proofs) aur saheefay (scriptures) aur roshan hidayaat (guidance) dene wali kitaab lekar aaye thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر یہ لوگ آپ ﷺ کو جھٹلائیں تو جھٹلا چکے ہیں وہ لوگ بھی جو ان سے پہلے تھے ان کے پاس آئے تھے ان کے رسول ؑ واضح نشانیاں صحیفے اور روشن کتابیں لے کر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
۔ اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے جو لوگ ہوئے ہیں ، انھوں نے بھی جھٹلایا ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے ہوئے دلائل اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر وہ تجھ کو جھٹلائیں تو آگے جھٹلا چکے ہیں جو لوگ کہ ان سے پہلے تھے پہنچے ان کے پاس رسول انکے لیکر کھلی باتیں اور صحیفے اور روشن کتاب
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب اگر یہ لوگ تمہیں جھُٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھُٹلا چکے ہیں۔ اُن کے پاس ان کے رسُول کھُلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں